شہر ی آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی بو کھلاہٹ کا نتیجہ: عثمان بزدار
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بناکر بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادرمسلح افواج نے بھارت کے متعدد فوجیوں کو جہنم واصل کر کے دشمن کے دانٹ کھٹے کیے ہیں۔بھارت جان لے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے - موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں -یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے -وزیر اعلی نے آج اپنے بیان میں کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے اورپاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا-انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے -جوش نہیں بلکہ ہوش کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ملک افراتفری کی سیاست سے آگے نہیں جا سکتا -قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق کرنا ہو گا-انہوں نے کہا کہ ترقی کا واحد راستہ ملک میں استحکام، اتحاد اور اتفاق میں ہے - سردار عثمان بزدارنے ساندہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کاتعین کیا جائے۔پابندی کے باوجودپتنگ بازی کا واقعہ نا قابل برداشت ہے۔پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق نوجوان کے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر اوکاڑہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کا ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ڈاکٹروں نے بچوں کا چیک اپ کیااور بچوں کو مکمل تندرست اورصحت مند قراردیا۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا۔
عثمان بزدار