بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا، کشمیری صرف آزادی چاہتے ہیں: شاہ محمود قریشی 

      بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا، کشمیری صرف آزادی چاہتے ہیں: شاہ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے،دنیا نے دیکھا بھارت پہاڑیوں پر بم برسا کر کچھ درختوں کو نقصان پہنچا کر بھاگ گیا، آج بھی اگر بھارت کوئی دعوی کر رہا ہے تو عالمی میڈیا آئے اور حقیقت دیکھ لے۔ ایک انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے جھوٹا دعویٰ کر کے بالا کوٹ پر حملہ کیا تھا تاہم بالا کوٹ حملے سے متعلق بھارتی جھوٹ دنیا میں بے نقاب ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا بھارت پہاڑیوں پر بم برسا کر کچھ درختوں کو نقصان پہنچا کر بھاگ گیا، آج بھی اگر بھارت کوئی دعوی کر رہا ہے تو عالمی میڈیا آئے اور حقیقت دیکھ لے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت کے اقدامات ایسے ہیں کہ وہ خطے کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری بھارت سے آزادی کر چکے ہیں اور قابض انتظامیہ سے نالاں ہیں لیکن بھارت دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے حالات دیکھنے نہیں دے رہا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -