مولانا کے پاس مایوسی و انتشار کے سوا کچھ نہیں : وزیرداخلہ 

      مولانا کے پاس مایوسی و انتشار کے سوا کچھ نہیں : وزیرداخلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ،این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کا سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشواءبابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 550ویں جنم دن کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب کا دورہ، ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد، ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اسد عباس مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب سونیا کلیم سمیت محکمہ ریلوے، اوقاف، سوئی گیس، واپڈا سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اور باباگورونانک کے 550ویں جنم دن کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات بارے تفصیلا آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبات میں شرکت کےلئے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کے لیے 6 انٹری پوائنٹ بناے گے ہیں۔ سکھ یاتریوں کےلئے ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب میں واقع ساتوں گورودواروں تک شٹل سروس چلائی جائے گی جبکہ سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی اور قیام و طعام کے بہترین انتظامات کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو اور سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں جن کی سیوا سنبھال کے مثالی انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرا ننکانہ صاحب کے دورہ کا بنیادی مقصد سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشواءبابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 550ویں جنم دن کے موقعہ کی انتظامات کا جائزہ لینا ہے ، دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو سہولیات کی دستیابی کے لئے پوری پاکستان گورنمنٹ اور خاص طور پر ننکانہ صاحب کے رہائشی جن میں میں بھی شامل ہوں اس تہوار کو باوقار بنانے کے لئے اور پوری دنیا میں پاکستان کا بہتر اثر قائم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کریں گے اس میں میڈیا کا کردار بڑا ہم ہے تاکہ لوگوں میں اس سلسلہ میں آگاہی پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کی مناسب سے ننکانہ صاحب میں باباگورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام وزراعظم پاکستان عمران خاں کی طرف سے ننکانہ صاحب کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے، ننکانہ صاحب میں 112ایکڑ پر بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی تعمیر کی جائے گا جس کا باقاعدہ سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان عمران خاں اسی ماہ کی 28تاریخ کو کریں گے جبکہ عنقریب ڈسٹرکٹ جیل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھوں کے لئے انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر ہم ہر فرد کو ویزہ جاری کریں گے ، موجوہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہے ، کشمیر ایشو پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر گزشتہ 72سالوں میں کشمیر کاز پر اتنا کام نہیں ہوا جتنا موجود حکومت نے کیا ہے اور کشمیریوں کی آواز ہم نے دنیا میں ہر فورم پر پہنچا دی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو دنیا بھر میں جس انداز میں وزیراعظم پاکستان عمران خاں نے پیش کیا ہے ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ننکانہ سے این این آئی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں ،ا حتجا ج اور دھرنے ہوتے رہتے ہیں ہر جائز مطالبات کیلئے تیار ہیںکسی کو ملکی معیشت اور امن وامان سے نہیں کھیلنے دیں گے با شعورنے پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے ووٹ دیا ہے ملک گرے لسٹ سے بچ گیا اب معیشت بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آو¿ٹ ہونے کے باوجود بضد ہیں ہمارے 4سال ابھی باقی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل ا لرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں مولانا سیاست کھیلیں انتشار نہ پھیلائیں ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کسی کو ملک کے امن و امان اور معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مثبت سوچ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔
 اعجاز احمد شاہ

مزید :

صفحہ اول -