وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کرینگے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج(پیر کو)کراچی کا دورہ کریں گے،گورنر،وزیراعلیٰ سندھ،وفاقی وزراء اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔کراچی کے مسائل کے حل پر مشاورت اور چائنہ پاور پروجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پیر کو کراچی کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملاقاتیں کریں گے۔ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔عمران خان سے وفاقی وزراء اور اہم شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے جبکہ چائنہ پاور پروجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر اعظم دورہ