اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ، دنیا کا سب بڑا 5کلو میٹر طویل پرچم لہرایا گیا 

اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ، دنیا کا سب بڑا 5کلو میٹر طویل پرچم لہرایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،کرفیو اور پابندیوں کیخلاف  اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ کا  انعقاد کیا گیا  جس میں کشمیر سے یکجہتی کے لئے دنیا کا سب بڑا پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا لہرا یا گیا۔ مارچ کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور نعرے بازی کی۔خواتین بچے اور نوجوان  جھنڈ ے لہرا رہے  تھے،عظمی گل نے کشمیر سے یکجہتی کے لئے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈابنوایاتھا۔اس موقع  پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہ محمود کا  کہنا تھا کہ   کشمیر پر بھارتی مظالم دنیا کا سب سے بڑا المیہ ہے،مشرقی تیمور ہو یا جہاں پر مسلمانوں کا نام نہ ہو تو مغربی دنیا منٹوں اور گھنٹوں میں مسئلے حل کرتی ہے۔دنیا کی سپر طاقتیں کشمیر پر خاموش ہیں جو ہمارے لئے ایک سوال ہے۔ کشمیر ملین مارچ میں وفاقی وزیر علی محمد خان بھی شریک تھے۔اپنے خطاب میں انکا کہنا تھاکہ اگر کوئی مسلمان کو موت سے ڈراتا ہے تو اسکی بھول ہے،ہم اس موت سے پیار کرتے ہیں جو اللہ کی راہ میں آئے۔قائد اعظم نے فرمایا اگر ہم نے قرآن سے رہنمائی لی تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔قائد اعظم نے کہا دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کرسکے،قائد اعظم نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جموں کشمیرسالیڈیرٹی موومنٹ کی  چئیرپرسن عظمی گل کا خطاب میں کہا تھا کہ کل صبح فجر کے وقت میری والدہ کی وفات ہوئی اڑھائی بجے انکا جنازہ ہوا مگر میں تدفین سے بھی پہلے کشمیر ملین مارچ میں پہنچی۔میں اپنے غم کو اندر رکھ کر یہ بتانے آئی ہوں کہ میں اپنی ماں کے غم کے  باوجود یہاں آئی  ہوں۔ بھارت کے سترہ ٹکرے ہوں گے، خواتین ہر جگہ کشمیر کے لئے اپنا کام کریں۔پانچ کلو میٹر طویل جھنڈا لہرانے کا مقصد اپنے کشمیریوں کے لئے پیغام ہے جو ہمارے جھنڈے میں دفن ہوتے ہیں۔عظمی گل نے کہا کہ کشمیر کو کوئی سرد خانے میں نہیں ڈال سکتاہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کشمیر پر سٹینڈ لیں پوری قوم آپکے ساتھ ہے،آخر میں انہوں نے اپنی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔
پرچم

مزید :

صفحہ اول -