نالائق اور نااہل وزیراعظم قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے،مریم اور نگزیب

نالائق اور نااہل وزیراعظم قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے،مریم اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ نالائق اور نااہل وزیراعظم سیاسی، معاشی اور قومی امور سنبھالے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، کوئی دھمکی، گالی اور دھونس اپوزیشن کو نااہل وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔ ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزراء کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ دھرنہ حکومت دینے والی ہے اور آج بھی کنٹینر پہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جو این آر او مانگ رہے تھے، چور تھے، ڈاکو تھے ڈیل اور ڈھیل مانگ رے تھے، آج آپ اْن سے کیوں مذاکرات کیوں کررہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہاکہ نااہل وزیرعظم اوران کی نالائق کابینہ استعفی دے، آپ کے بھاگنے کا وقت ہوا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج ہو گا ملک میں 13 فیصد مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا، ملک میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد پر لانے کے خلاف احتجاج ہو گا ملک میں روٹی، روزگار، صنعت، کاروبار، صحت اورہسپتال بند کرنے کے خلاف۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں قید کر کے بھی آپ قوم کو روٹی روزگار کاروبار نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمان کو تالا،سیاسی مخالفین ومیڈیا کی آوازیں بند اپنی جھوٹی، نااہل اور نالائق حکومت کو طول نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ آج غریب عوام، صنعتکار، نوجوان، ہر طبقہ نالائق حکمرانوں سے نجات کی دہائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب جھوٹے ٹویٹ کرکے معاشی بدحالی ٹھیک ہو سکتی ہے نہ ہی آپ کی نالائقی کی اصلیت چھپ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج سرمایہ کار، بیروزگار، مریض، استاد،مزدور، طالب علم، ریڑھی والا ہر شخص پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب قانون کارروائی کی گیدڑ بھبھکیوں سے عوام کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب نالائق اور نااہل حکمران ٹولے کے خلاف عوامی کارروائی ہوگی۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -