افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے : امریکہ 

افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے : امریکہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امن واستحکام کا خواہاں ہے،واشنگٹن دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا واشنگٹن دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور امن کے خواہش مند افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا رہیگا۔پومپیو کا بیان مشرقی ننگرہار کی ایک مسجد میں بم دھماکوں کے بعد سامنے آیا جس میں کم سے کم 69شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -