ہانگ کانگ، احتجاجی مظاہروں میں شدت ، سڑکیں بلاک، ٹریفک کی آمدو رفت معطل
ہانگ کانگ(آئی این پی/شنہوا) ہانگ کانگ میں مظاہرے شدت اختیار کر گئیہانگ کانگ میں نقاب پوش مظاہرین نے گزشتہ روز سڑکیں بلاک کر دیں اور ٹریفک کی آمد و رفت روک دی،ہانگ کانگ میں سماجی بد امنی اب پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے،ہانگ کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ نقاب پوش مظاہرین غیر قانونی اجتماع میں حصہ لے کر جرم کا ارتقاب کر رہے ہیں پولیس نے مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ یہ سلسلہ ختم کر دیں، مظاہروں کے باعث ناتھن اورسالسبری شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیایہ شاہرائیں کولون کی سمشا سوئی کے علاقے میں واقع ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث دو شاپنگ مال اور ایک سیاحتی مقام اور کئی سٹور غیر قانونی اجتماع کے باعث بند ہو گئے، گزشتہ5 ماہ سے ہنگامے یہاں کا معمول بن چکے ہیں خاص طور پر ویک اینڈ کے موقعے پر سیاہ نقاب پہنے مظاہرین پولیس حکام، پبلک مقامات اور نجی پراپرٹی پر حملے کرتے ہیں جبکہ یہاں موجود ان لوگوں کو مارتے پیٹتے بھی ہیں جو ان سے اتفاق نہیں کرتے۔