انگولا میں چین کے تعاون سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل
کویٹو(آئی این پی/شنہوا) مرکزی انگولا میں چین کے تعاون سے پانی کی فراہمی کا ایک منصوبہ مکمل کیاگیا ہے اس منصوبے سے 1لاکھ60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، انگولا کے صدر جوآو لورنسو نے گزشتہ روز منصوبے کا یہاں افتتاح کیا،منصوبہ کویٹو میں واقع ہے اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انگولا کے صدر نے چینی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ عوام کے بہترین مفاد میں ہے، منصوبے کی پبلک ریلیشن آفیسرسی کن نے کہا کہ یہ منصوبہ چینی معیار کے مطابق مکمل کیاگیا ہے جو مرکزی انگولا میں پانی کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،منصوبے کی پانی صاف کرنے اور فراہم کرنے کی استعداد 15 ہزار ٹن یومیہ ہے جوواٹر پلانٹ سے چار گنا بڑا ہے،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کویٹو میں پانی کی فراہمی بہت بہتر ہو جائے گی اور اس سے 1لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، منصوبے کی تعمیر چائنہ ریلوے نے جولائی2017 میں شروع کی تھی اس مقصد کیلئے مقامی مزدور اور 400 سے زیادہ ٹیکنیشین کو بھی تربیت دی گئی۔