اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ تعاون نہیں کر رہے، نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے احتساب عدالت سے پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میںپیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کے حکم پرڈاکٹرزکی ٹیم نے خورشیدشاہ کامیڈیکل چیک اپ کیا،نیب پراسیکوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے عدالت کوآگاہ کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ خورشید شاہ نیب سے تعاون نہیں کررہے ،خورشید شاہ کے خلاف ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں اس لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15روز کا اضافہ کیا جائے۔
سابق چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ میراپہلے دن سے یہ کہنا ہے کہ خورشیدشاہ کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے، اسمبلی کے فنڈزریزنگ اکاو¿نٹ کی بناپرخورشیدشاہ کو1ماہ سے حراست میں رکھاگیاہے، نیب نے خورشیدشاہ کو جوسوال نامہ دیااس کاجواب جمع کرادیا گیاہے ،یہ سب ہی پوچھنااورکرناتھاتوگرفتارکرنے کی کیا ضرورت تھی؟نیب کومزیدریمانڈدینے کی بجائے خورشیدشاہ کاجوڈیشنل ریمانڈدیا جائے۔