فوادچودھری کی بیجنگ میں اہم ملاقاتیں،سولر پینلز مینو فیکچرنگ اور بیٹری سے چلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی ہے کہ جس میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور بیٹری سے چلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی کوششیں جاری ہیں،وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بیجنگ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں ،تین چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینو فیکچرنگ یونٹس قائم کرنے پر تیارہو گئیں۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سولر پینلزانرجی میں پاکستان کامستقبل ہے ،ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے کو تیار ہیں ،ان کا کہناتھا کہ کمپنیاں باہمی اشتراک سے سولر پینلزکی پیداوارپر کام کرینگی ،چین کی بس مینو فیکچرزکمپنیوںکے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے ۔