جج ویڈیوسکینڈل کیس کی اے ٹی سی منتقلی کامعاملہ ،سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

جج ویڈیوسکینڈل کیس کی اے ٹی سی منتقلی کامعاملہ ،سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی ...
جج ویڈیوسکینڈل کیس کی اے ٹی سی منتقلی کامعاملہ ،سائبر کرائم کورٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائبرکرائم کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل کیس کی اے ٹی سی منتقلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے ایف آئی اے کی کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کورٹ میں جج ویڈیو کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کے معاملہ پر سماعت ہوئی،سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کی کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پرمکمل چالان جمع کرانے کاحکم دیدیا۔