آزادی مارچ، کراچی میں جے یوآئی پر بھتہ طلب کرنے کا الزام، معاملہ تھانے پہنچ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کےلئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جے یو آئی ف کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لانڈھی کے مقامی رہنما صابر اشرفی، حنیف، سلیم نامی عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج ہوا، پولیس کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی کارکن کاشف نظامی کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا، جمعیت علما اسلام ف کے عہدیداروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔