حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں سے مالی پیشکش طلب کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے کیلئے نجی کمپنیوں کو جگہ لیز پر د ے گی۔وزارت داخلہ پارلیمنٹ لاجز میں بیوٹی پارلر کھولنے والی نجی کمپنی سے ماہانہ کرایہ وصول کرے گی۔ وزارت داخلہ بیوٹی پارلر کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں جگہ ابتدائی طور پر 3 سال کی لیز پر د ے گی۔ وزارت داخلہ نے بیوٹی پارلر نیشنل ٹیکس نمبر رجسٹر ڈ کمپنیوں کو دینے کے احکامات دئیے ہیں۔