پرانے دھرنے کیسز نمٹے نہیں،نیا دھرنا بھی آرہا ہے،جج کے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں ریمارکس

پرانے دھرنے کیسز نمٹے نہیں،نیا دھرنا بھی آرہا ہے،جج کے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ ...
پرانے دھرنے کیسز نمٹے نہیں،نیا دھرنا بھی آرہا ہے،جج کے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے علیم خان کے وکیل پیش ہونے کیلئے ساڑھے 11 بجے کا وقت دیدیا،جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کے وکیل پیش ہوں ورنہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،جج نے کہا کہ پرانے دھرناکیس پرفیصلہ نہیں ہوانیادھرناآرہاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ، علیم خان کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے ، عدالت نے وکیل کوپیش ہونے کیلئے ساڑھے 11 بجے تک وقت دےدیا ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ علیم خان کے وکیل پیش ہوں ورنہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔دوران سماعت پی اے ٹی کے ملزم کارکنوں کے وکیل کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے ،وکیل ملزمان نے کہا کہ ہمارے غریب کارکن دور دراز سے آتے ہیں،پی ٹی آئی کی وجہ سے کیسزکا فیصلہ نہیں ہورہا۔
جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف جج میں اورشارخ ارجمند ہونے والے ہیں،ان کیسز کو جلد نمٹا لیں،اگلا دھرنا بھی آرہا ہے،پرانے دھرنے کیسز نمٹے نہیں،نیا دھرنا بھی آرہا ہے۔