سندھ پولیس نے مویشی گرفتار کرلیے ، حیران کن خبرآگئی

سندھ پولیس نے مویشی گرفتار کرلیے ، حیران کن خبرآگئی
سندھ پولیس نے مویشی گرفتار کرلیے ، حیران کن خبرآگئی

  



سکھر  (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ میں پولیس نے حیران کن کارروائی کی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی پولیس نے مویشی پکڑ لیے۔دنیا نیوز کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے میں بے بس پولیس نے بے زبان جانوروں کو اپنی حراست میں لئے لیا، حراست میں لیے گئے مویشیوں میں دو درجن سے زائد بھیڑ، بھینس اور گائے شامل ہیں۔ پولیس نے 10 مویشی سرکاری ڈک کے حوالے کر کے دیگر مبینہ چھپا لئے، مویشی حراست میں لینے کی کارروائی گاھیجا تھانے کی پولیس نے کی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل کے ملزمان کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے ملزم فرار ہونے پر مویشی قبضے میں لے لئے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر