لاہورہائیکورٹ میں آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ میں آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہورہائیکورٹ میں آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے سے متعلق درخواست سماعت کےلئے مقرر کر لی ہے،جسٹس امیربھٹی کل مارچ روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کریں گے۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کیخلاف درخواست دائرکی گئی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کی حفاظت کے نام پرپرائیویٹ آرمی بنالی ہے،مولانا فضل الرحمان کودھرنے سے روکاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور