خیبرپختونخوااورپنجاب کے ہسپتالوں کابراحال ہے،سپریم کورٹ،توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت، اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری

خیبرپختونخوااورپنجاب کے ہسپتالوں کابراحال ہے،سپریم کورٹ،توہین عدالت کی ...
خیبرپختونخوااورپنجاب کے ہسپتالوں کابراحال ہے،سپریم کورٹ،توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت، اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں کے سروس سٹرکچرسے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری صحت،اٹارنی جنرل ودیگرکونوٹس جاری کردیئے،جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا،پنجاب کے ہسپتالوں کابراحال ہے،خیبرپختونخوا،پنجاب میں ڈاکٹرزکی ہڑتال چل رہی ہے،پی ایم ڈی سی کوبھی تحلیل کردیاگیا،نیا کمیشن بن چکا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں کے سروس سٹرکچرسے متعلق کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزارنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سروس سٹرکچربنانے کیلئے 3ماہ کی مہلت دی تھی، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا،پنجاب کے ہسپتالوں کابراحال ہے،خیبرپختونخوا،پنجاب میں ڈاکٹرزکی ہڑتال چل رہی ہے، ہسپتالوں کے معاملے میں زیادہ مداخلت نہیں کرناچاہتے، جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کوبھی تحلیل کردیاگیا،نیا کمیشن بن چکا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری صحت،اٹارنی جنرل ودیگرکونوٹس کردیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد