برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان لیکن دراصل وزیراعظم عمران خان کی شہزادہ ولیم سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی؟ خود ہی بتا دیا

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان لیکن دراصل وزیراعظم عمران خان کی شہزادہ ...
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان لیکن دراصل وزیراعظم عمران خان کی شہزادہ ولیم سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی؟ خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی جدوجہد میں2 مافیا کا سامنا کرنا پڑا، دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں،انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور ہیری سے اس وقت ملا تھا جب وہ والدہ کے ساتھ سابقہ ساس کے گھر آئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23سال قبل پارٹی بنائی تھی اور سیاسی تحریک شروع کی ،مجھے لگا کہ لوگ مجھے ووٹ دیں گے لیکن مجھے وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی ، مجھے اپنی جدوجہد میں2 مافیا کا سامنا کرنا پڑا ، دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہزادے ولیم کو ملاقات میں بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو پاکستان میں کتنا پیار ملا تھا،ڈیانا کی ہلاکت کی خبر پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی صدمے کا سبب بنی،ولیم اور ہیری سے اس وقت ملا تھا جب وہ والدہ کے ساتھ سابقہ ساس کے گھر آئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شاہی جوڑا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے برطانیہ روانہ ہوا تھا،اس دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔