پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلیا نے کوچنگ سٹاف میں کسے شامل کر لیا؟ خبر آ گئی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے سابق بلے باز مائیک ہسی کو پاکستان اور سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران سابق کپتان رکی پونٹنگ کی خدمات حاصل کی گئی تھی جبکہ ایشز سیریز کے دوران سابق کپتان سٹیو وا ٹیم کے ساتھ منسک ہو گئے تھے اور اب مائیک ہسی کو مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
’مسٹر کرکٹ‘ کے نام سے مشہور مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ دوبارہ آسٹریلین ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، آئندہ سال ٹی20 ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ رہنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ جسٹن لینگر نے سابق پیسر ریان حارث کو باﺅلنگ کوچ مقرر کیا ہے۔