مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے گی،اداروں کیخلاف تقریر پر اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداروں کیخلاف تقریر پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی ،شہری نے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی،درخواست میں مولانافضل الرحمان ،وفاق ،چیف الیکشن کمشنر اورچیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان بنایا گیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریراوران کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے ۔