مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد
مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کی ہیڈ کوچ سمیت تین عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ مصباح کے پاس کوچ سمیت تین عہدے ہیں اور ان تینوں عہدوں کا مصباح کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے لہٰذا انہیں کام سے فوری طور پر روکا جائے۔

عدالت نے مصباح الحق کو فوری کام سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اور دیگر کو نوٹس جاری کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور