27اکتوبرتک حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ہوجائیں گے،سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 27اکتوبرتک حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ہوجائیں گے،مارچ والوں میں عام عوام نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ27اکتوبرتک حکومت اور جے یو آئی (ف) کے میں مذاکرات ہوجائیں گے،مارچ والوں میں عام عوام نہیں ہوں گے ،مارچ والے126دن تونہیں بیٹھ سکیں گے کیونکہ ا ن میں طلبابھی شامل ہونگے۔ انہوں نے جے یو آئی(ف) کے قائدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے لوگ ڈنڈوں کےساتھ اسلام آبادنہ آئیں۔