مولانافضل الرحمان کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کےلئے پی ٹی آئی نے جوڈو کراٹے کی مشق شروع کر دی

مولانافضل الرحمان کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کےلئے پی ٹی آئی نے جوڈو کراٹے ...
مولانافضل الرحمان کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کےلئے پی ٹی آئی نے جوڈو کراٹے کی مشق شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف) کی ڈنڈا بردار فورس سے نمٹنے کے لیے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے جوڈو کراٹے کی مشق کرنا شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اس حوالے سے ڈنڈا بردار فورس کو بھی تیار کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں بنائی گئی ڈنڈا بردارفورس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے بڑے منظم انداز میں تیاریاں کی گئی ہیں۔حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ڈنڈا بردار فورس کی تعداد 80ہزار بتائی گئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منظم تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجااظہر نے جوڈو کراٹے کی مشق شروع کر دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان کی فورس کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،جوڈوکراٹے سے مولاناکی فورس کوجواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈنڈے تو نہیں لیکن اپنے ہاتھوں سے ڈنڈا بردار فورس کادفاع کریں گے۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ساتھیوں سمیت جوڈوکراٹے کی عملی مشق کا مظاہرہ بھی کیا۔