دی ’ہندرڈ‘ کی ڈرافٹنگ مکمل، 35 پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کون سے تین کھلاڑی کتنے میں منتخب کئے گئے؟ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کی دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور 35 پاکستانی کھلاڑیوں میں سے صرف 3 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز بابراعظم کو کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا حالانکہ انہوں نے رواں سال ٹی 20 بلاسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں لیڈنگ رن سکورر رہے اور 52.54 کی اوسط کیساتھ 578 رنز بنائے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو منتخب نہ کرنے کی صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ کہ لیگ کے وقت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ہونا ہے اور بابراعظم اس میں مصروف ہوں گے جس کے باعث وہ یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، شاہن شاہ آفریدی اور شاداب خان ہی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں لیگ کی مختلف ٹیموں نے خریدا ہے۔
شاداب خان کو تیسرے راﺅنڈ میں ”ساﺅدرن بریو“ نے 75,000 یورو کے عوض خریدا اور محمد عمران کو دوسرے راﺅنڈ میں ”لندن سپرٹ“ نے ایک لاکھ پاﺅنڈ کے عوض خریدا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ”برمنگھم فونکس“ نے 60,000 پاﺅنڈ کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔