وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری ...
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دیدی،مختلف سطح پرتنظیمی ڈھانچوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دی ہے،پارٹی چیئر مین کی جانب سے پنجاب، کے پی کے، بلوچستان میں ریجن کی سطح پرتنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں ریجنزکی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ریجن میں جی بی کے تمام ڈویڑن شامل ہوں گے، آزادکشمیر میں تمام ڈویڑنز پر مشتمل ریجن قائم کیا ہے جبکہ اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔