اپوزیشن ایک پیج پر نہیں،مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے،سینیٹر شبلی فراز

اپوزیشن ایک پیج پر نہیں،مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا ...
اپوزیشن ایک پیج پر نہیں،مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے،سینیٹر شبلی فراز

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرا ت منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اور قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے،مولانا فضل ا لرحمان گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں لیکن حکومت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہاہے کہ دھرنا ناکام ہوتا نظر آرہا ہے، مذاکرا ت منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد