جج ویڈیو سکینڈل کیس،ملزم ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جج ویڈیو سکینڈل کیس،ملزم ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
جج ویڈیو سکینڈل کیس،ملزم ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم ناصر بٹ نے دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ویڈیو سکینڈل کیس میں ملزم ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے دستاویزات کی تصدیق نہیں کی، دفترخارجہ کی اجازت کے بغیردستاویزات کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دستاویزات کی تصدیق نہ کرنےکافیصلہ غیرقانونی قراردیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد