" غلطیاں ہر جگہ ہوتی ہیں سارا ملبہ سرفراز پر ڈال کر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فارغ کرنا . . . " کرکٹ کپتان کی تبدیلی پر میئر کراچی بھی میدان میں آگئے

" غلطیاں ہر جگہ ہوتی ہیں سارا ملبہ سرفراز پر ڈال کر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں غلطیاں ہر جگہ ہوتی ہیں سارا ملبہ سرفراز پر ڈال کر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے فارغ کرنا مناسب فیصلہ نہیں ہے مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے نوجوان انس حبیب کو اپنا رول ماڈل سمجھیں اور بہت محنت سے پڑھیں۔ بطور میئر کراچی مجھے بھی انس کے والدین کی طرح فخر ہے کہ میرے شہر کے لوئر مڈل کلاس کے نوجوان نے انٹر کامرس میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، میں اس لئے ان کے گھر آیا کہ انس کے ساتھ اس کے والدین کو بھی مبارک باد دوں اور ان کی خوشی میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام حسین آباد میں کراچی بورڈ سے انٹر کامرس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان انس حبیب کے گھر پر انس حبیب اور اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔