نیب نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے معیشت کی بہتری اور تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی تاجروں کی شکایات اور سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق افتخار ملک ،عاطف باجوہ ،انجم نثار،سکندر مصطفی ،جمیل یوسف بھی کمیٹی میں شامل ہیں،اعلامیہ کے مطابق 6 رکنی کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا،باہمی افہام و تفہیم سے معاملے کا حل نکالا جائے گا ،نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دائر ریفرنس سے متعلق شکایات قابل پذیرائی نہیں ہوں گی ،سفارشات چیئرمین نیب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو پیش کی جائیں گی ۔