نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ،اگر یہی کرناتھا تو دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں، سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب پر برہم

نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ،اگر یہی کرناتھا تو دفاتر بند کرکے گھر ...
نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ،اگر یہی کرناتھا تو دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں، سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے،اگر یہی کرناتھا تونیب دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عمر سیال نے سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اثاثوں کی خود سے چھان بین کی زحمت نہیں کی،نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے،اگر یہی کرناتھا تونیب دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں، کیا اثاثوں کے حوالے سے ملزم کے بیان پر انحصار کیا جائے؟۔
جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چیئرمین نیب کے کہنے پر چلتے ہیں یا قانون پر؟ کیاپراسیکیوٹر کی کیس کی تیاری کےلئے ڈی جی نیب کو خط لکھ دیں؟عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کواگلی پیشی پر تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28اکتوبر تک ملتو ی کر دی۔