آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اس لیگ سپنر کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جو آسٹریلیا کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا تھا، پی سی بی نے ناقابل یقین کام کر دیا

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اس لیگ سپنر کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جو ...
آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اس لیگ سپنر کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا جو آسٹریلیا کی قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا تھا، پی سی بی نے ناقابل یقین کام کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان میں کرکٹ کے نظام سے مایوس ہو کر آسٹریلیا چلے گئے اور وہاں ڈومیسٹک کرکٹ کے علاوہ بگ بیش ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا جبکہ آسٹریلوی شہریت کے حصول کیلئے بھی جدوجہد کرتے رہے۔

عثمان قادر کو اب آسٹریلیا کیخلاف ہی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی باﺅلنگ میں سپارک ہے اور انہیں آسٹریلیا میں کھیلنے کاتجربہ بھی ہے، انہوں نے جتنی بھی وائٹ بال کرکٹ کھیلی ہے، وہ اچھی ہے اور ان کی بال میں جان ہے جبکہ انہیں اپنے قد کی وجہ سے بھی فائدہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان قادر کی باﺅلنگ میں ورائٹی ہے اور ہمارے پاس لیگ سپن کے شعبے میں بیک اپ بھی نہیں ہے تو ان سب باتوں اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل