"اب میں ارینج میرج کروں گی اور اس حوالے سے بہت جلد سرپرائز دوں گی" معروف اداکارہ نے ناکام معاشقے کے بعد شادی کا اعلان کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ خان نے بہت جلد ارینج میرج کرنے اور مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہاکہ محبت میں ایسا لگتا تھا کہ جسے میں نے پسند کیا ہے وہ مسٹر رائٹ ہے تاہم وقت نے میرا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور شادی سے پہلے ہی ہمارے راستے جدا ہو گئے۔ اداکارہ نے آغا علی سے منگنی یاشادی کی خبروں کو رد کر دیا۔ سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آغا علی کو میں نے پسند کیا تھا جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب میں ارینج میرج کروں گی اور اس حوالے سے بہت جلد اپنے پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔ میں تو خاندانی انسان سے شادی کرکے گھر بسا لوں گی لیکن مجھے کھو کر آغا علی نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔