آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کا جب فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تو گراﺅنڈ کا آخری چکر لگاتے ہوئے ان کیساتھ کیا ہوا تھا؟ سینئر صحافی نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کا جب فٹنس ٹیسٹ لیا ...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہونے والے کاشف بھٹی کا جب فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تو گراﺅنڈ کا آخری چکر لگاتے ہوئے ان کیساتھ کیا ہوا تھا؟ سینئر صحافی نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیسٹ سکواڈ میں کرکٹر کاشف بھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ کاشف بھٹی نوجوان کھلاڑی نہیں بلکہ 33 سال کے ہیں اور اس کیساتھ ہی انہوں نے حیران کن دعویٰ بھی کر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کے دور میں کاشف بھٹی جب پاکستان ٹیم میں سلیکٹ ہونے کیلئے آئے تو ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، اس دوران وہ قذافی سٹیڈیم کا چکر لگا رہے تھے کہ آخری چکر لگاتے ہوئے وہ بے ہوش ہو کر گر گئے تھے۔

مزید : کھیل