”حسنین کو ابھی ٹیسٹ نہیں کھلا سکتے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے نوجوان باﺅلر سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

”حسنین کو ابھی ٹیسٹ نہیں کھلا سکتے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے نوجوان باﺅلر ...
”حسنین کو ابھی ٹیسٹ نہیں کھلا سکتے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے نوجوان باﺅلر سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

ان سکواڈز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ کئی نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک محمد حسنین بھی ہیں جنہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم وہ انگلینڈ میں ایونٹ کا ایک میچ بھی کھیلے بغیر ہی واپس آ گئے۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے موسیٰ خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین کی شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ موسیٰ خان اور نسیم شاہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رے ہیں اور وہ اتنے فٹ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن محمد حسنین کو ابھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹرینر اور فزیو نے بتایا ہے کہ محمد حسنین کو فٹنس مسائل کے باعث بتدریج طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی طرف لے جایا جائے کیونکہ اگر ان پر توجہ دئیے بغیر ہی ٹیسٹ کرکٹ میں لے گئے تو ہو سکتا ہے کہ وہ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی انجرڈ ہو جائیں۔

مزید : کھیل