ایل او سی کی خلاف ورزی، بے بنیاد بھارتی دعوے کے ثبوت کا مطالبہ ، پاکستان نے  ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر مودی سرکار مزید پریشان ہوجائے گی 

ایل او سی کی خلاف ورزی، بے بنیاد بھارتی دعوے کے ثبوت کا مطالبہ ، پاکستان نے  ...
ایل او سی کی خلاف ورزی، بے بنیاد بھارتی دعوے کے ثبوت کا مطالبہ ، پاکستان نے  ایسا فیصلہ کرلیا کہ جان کر مودی سرکار مزید پریشان ہوجائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے  اسلام آبادمیں موجودسفرا کو  لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور معزز مہمانوں کو منگل کو ایل او سی لے جایا جائے گا جبکہ پاکستان نے بھارت کوایل اوسی پراپنادعویٰ ثابت کرنے کیلئے ثبوت بھی مانگ لیے ۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامورکوطلب کیا ہے اور بھارت سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے متعلق الزامات کے ثبوت طلب کیے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکوسفیروں کے ہمراہ ایل اوسی آنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے،اسلام آباد میں موجودتمام غیر ملکی سفیروں اور عالمی میڈیا کوکل جورا،شاہ کوٹ،نوسیری سیکٹرلے جایاجائے گا۔
یادرہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈ تباہ کیے گئے ہیں جسے پاک فوج کے ترجمان نے مسترد کرتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا،پاکستان کی جانب سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو دکھایا جائے گاکہ  بھارتی اشتعال انگیزی سے شہری آبادی کو نقصان پہنچا۔دنیانیوز کے مطابق اس موقع پر دفتر خارجہ کی جانب واضح کیا ہے کہ پاکستان کوکسی مددکی ضرورت نہیں،خودلڑناجانتے ہیں، سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کر سکتے،پاکستان کی خواہش ہے کہ معاملات جنگ کی طرف نہ جائیں،اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا،بھارت بازنہ آیاتواس کیلئے صورتحال ناقابل برداشت ہوجائےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہیوی آٹلری کا استعمال کیا تھا جس کاپاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا تھااور بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -