ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنی دوست کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنی دوست کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنی دوست کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپین کے معروف ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اپنی پرانی دوست زیسکا ماریہ فرانسسکا پریلو سے شادی کر لی ہے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 19 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپین کی شادی کی تقریب سپین کے شہر مالورکا میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی ٹینس کھلاڑیوں، اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ 33 سالہ رافیل اور 31 سالہ زیسکا بچپن کے دوست اور تقریباً 14 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے آئے ہیں۔ زیسکا پریلونڈال کے ہر میچ میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے بھی موجود ہوتی ہیں جبکہ دونوں نے حال ہی میں منگنی کی تھی۔

مزید :

کھیل -