پاک بھارت جنگ ہوئی تو روایتی نہیں ایٹمی جنگ ہوگی ،شیخ رشید

پاک بھارت جنگ ہوئی تو روایتی نہیں ایٹمی جنگ ہوگی ،شیخ رشید
پاک بھارت جنگ ہوئی تو روایتی نہیں ایٹمی جنگ ہوگی ،شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی ، جس قسم کا اسلحہ بھارت استعمال کرے گا ، اسی قسم کا کیا جائیگا ، سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے ، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے ، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت دھرنے کیلئے مناسب نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لئے فری ٹریک پالیسی دے رہے ہیں، اپنے انجن لائن ، اپنے ویگن لائیں ، ہمیں کرایہ دیں اور ٹریک استعمال کریں۔ ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔7بڑے سٹیشنز کا ٹینڈر کرنے جارہے ہیں، پانچ ٹرینیں ٹینڈر پر دے دی ہیں ۔ایم ایل ون کے آنے سے تمام پھاٹک ختم ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے اور مودی پاکستان کاپانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے ۔ میں مولانافضل الرحمان سے توقع کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی کامظاہرہ کریں گے۔سارا پاکستان میر ی سیاسی پریس کانفرنس کا منتظر ہے ، میں 26یا 27تاریخ کو پریس کانفرنس کروں گا جب مولانا فضل الرحمان دھرنے کا اعلان کریں گے ، ہوسکتا ہے کہ میں 25کو ہی پریس کانفرنس کردوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک خطر ناک صورتحال میں ہے اور یہ دھرنے کا وقت نہیں ہے ، جو عقل کے اندھے یہ سمجھتے ہیں کہ روایتی جنگ ہوگی ،توپیں ، ٹینک اور طیارے استعمال کئے جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ یہ ایٹمی جنگ ہوگی ، بھارت جس قسم کا اسلحہ استعمال کرے گا ، اسی قسم کا ہم بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت دھرنے کے لئے مناسب نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ علماءکوہدایت عطا فرمائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی