پاکستان اور بھارت نے اہم کام پر اتفاق کرلیا

پاکستان اور بھارت نے اہم کام پر اتفاق کرلیا
پاکستان اور بھارت نے اہم کام پر اتفاق کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کرتار پور راہداری کھولنے کے مسودے پر متفق ہو گئے ،بھارت نے 20ڈالر فی یاتری سروس فیس کی وصولی کا فیصلہ تسلیم کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت 23اکتوبر کو راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے ۔اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مسودے پر اتفاق کرنے پر خوش ہے ،سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے لیے انتظامات بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے ،دنیا بھر کی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے ۔ان کاکہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کوکرتار پورراہداری کے افتتاح کی دعوت دی ہے جو کہ انہوں نے قبول کرلی ہے ،وہ ایک شہری کی حیثیت سے آئیں گے ۔

مزید :

قومی -