کوئٹہ میں دھماکہ ،4افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ ،4افراد زخمی
کوئٹہ میں دھماکہ ،4افراد زخمی

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں تین اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسپینی روڈ کے علاقے پشتونستان چوک میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے تین پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں امدادی ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا ،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ