قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے سوا کوئی چار ہ نہیں ہے، مراد سعید

قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے سوا کوئی چار ہ نہیں ہے، مراد سعید
قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے سوا کوئی چار ہ نہیں ہے، مراد سعید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ با پ بیٹا چوری سے باز نہیں آتے ، ہم حساب مانگنے سے باز کیوں آئیں؟قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے سوا کوئی چار ہ نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ جب زیادہ شعور آتا ہے تو سندھ بھی خطرے میں پڑ جاتاہے ۔ اگلی باری انشااللہ سندھ سے بھی اس کرپٹ ٹولے کوالوداع کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ باپ بیٹا چوری سے باز نہیں آتے ، ہم حساب مانگنے سے باز کیوں آئیں ؟ قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے سوال کوئی چار ہ نہیں ہے ۔

مراد سعید کا کہنا تھاکہ والد کو گاجریں کھاتے ہوئے سوچنا چاہتے تھا کہ پیٹ میں درد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے ووٹ ہی جواب دہی کے لئے دیا تھا ۔

مزید : قومی