شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم پاکستان میں رکشے میں بیٹھ کر کیا کرتے رہے؟ نئی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم پاکستان میں رکشے میں بیٹھ کر کیا کرتے رہے؟ نئی ...
شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم پاکستان میں رکشے میں بیٹھ کر کیا کرتے رہے؟ نئی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کے دورے کے دوران یہاں کے روایتی آٹو رکشہ میں بھی سواری کی جسے پاکستان کی شناخت ’ٹرک آرٹ‘ سے سجایا گیا تھا۔ اب اس رکشہ میں سواری کی وقت بنائی گئی ایک ویڈیو ’کینسنگٹن پیلیس‘ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جس میں شہزادی کیٹ کو اس آٹورکشہ کی سواری کے متعلق اپنے ریمارکس دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رکشے میں سوار ہو رہے ہوتے ہیں تو شہزادی کیٹ کہتی ہیں کہ ’بہت پرلطف‘ (Too Funny)۔


اسی اثناءمیں پیچھے موجود کوئی خاتون کہتی ہے کہ ’انجوائے۔‘ اس کے جواب میں شہزادی کیٹ کہتی ہیں ‘تھینک یو ویری مچ۔‘ یہ ویڈیو گزشتہ روز کینسنگٹن پیلیس کی طرف سے ’شکریہ پاکستان ‘ (Thank you Pakistan) کے ٹائٹل کے ساتھ جاری کی گئی۔ اس ویڈیو میں شاہی مہمانوں کے دورہ پاکستان کی تمام جھلکیاں موجود ہیں، جن میں وہ لاہور کے ایس او ایس چلڈرن ویلیج میں بے آسرا بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں، برف پوش پہاڑوں کی سیر کر رہے ہوتے ہیں، چترالی لباس پہنے چترال کے مقامی لوگوں میں گھلے ملے ہوتے ہیں اور ایک جگہ کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -