چودھری شجاعت حسین سے سینیٹر سراج الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت حسین سے سینیٹر سراج الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...
چودھری شجاعت حسین سے سینیٹر سراج الحق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،سینیٹر سراج الحق نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی پر مبارکباد پیش کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے علاوہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، میاں اسلم نائب صدر،مشتاق احمد خان امیر کے پی کے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل، ظفر بختاوری اوررانا خالد منظور بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد