’میں نے 40 کروڑ روپے گما دئیے‘ باکسر عامر خان کی بیگم نے انہیں تنگ کرنے کے لئے کہا تو باکسر نے آگے سے سنجیدہ ہوکر کیا جواب دے دیا؟ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 28سالہ اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ایک پرینک ویڈیو بنائی۔ اس نے یہ پرینک اپنے 32سالہ شوہر عامر خان کے ساتھ کیا اور اسے یہ یقین دلا دیا کہ وہ غلطی سے اس کی 20لاکھ پاﺅنڈ کی رقم ضائع کر بیٹھی ہے۔ یہ سن کر عامر نے اسے جس ’لقب‘ سے پکارا، سن کر انٹرنیٹ صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ویڈیو میں فریال مخدوم اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ میں نے اپنی ایک دوست کو 20پاﺅنڈ بھیجنے تھے لیکن غلطی سے اس کے بینک اکاﺅنٹ میں 20لاکھ پاﺅنڈ ٹرانسفر کر دیئے۔
یہ سنتے ہی عامر خان کے پیروں تلے زمین نکل جاتی ہے اور وہ فریال کو ’بے وقوف‘ قرار دے دیتے ہیں۔ وہ فریال کی بات سنتے ہی جھلا کر اسے Dumb F**kکہہ دیتے ہیں۔ تاہم جب 10منٹ کی اس ویڈیو کے اختتام پر فریال اسے بتاتی ہے کہ یہ سب کچھ عملی مذاق، یعنی پرینک تھا تو پھر عامر خان کے قہقہے گونجنے لگتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فریال مخدوم ایک بار پھر امید سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں تیسرا مہمان آنے والا ہے۔