سنی لیون کو کس بھارتی اداکار نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا؟
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس 13میں شریک پارس چھابڑا سیزن کے شروع سے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ سیزن شروع ہونے پر جب شو کے باقی امیدوار ایک دوسرے سے جان پہچان ہی کر رہے تھے، پارس کا شو میں شریک دو لڑکیوں شہناز گل اور ماہرہ شرما کے ساتھ تعلق شروع ہو گیا۔ اس پر انٹرنیٹ صارفین نے پارس چھابڑا کا ماضی بھی کھنگال ڈالااور ایسا انکشاف سامنے لے آئے کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لوگوں نے بگ باس 13شروع ہوتے ہی پارس کے کرتوت دیکھ کر اسے دل پھینک اور بے وفا ہونے کے طعنے دینے تو شروع کر ہی دیئے تھے لیکن الیزا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ پارس ماضی میں اداکارہ سنی لیون کو بھی جنسی طور پر ہراساں کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیزا نے ان دنوں کی میڈیا رپورٹس پوسٹ کیں اور بتایا کہ پارس نے ایم ٹی وی کے شو Splitsvilla 5میں بھی شرکت کی تھی جس کی میزبان سنی لیون تھیں۔ اس شو کے دوران پارس نے سنی لیون کو تنگ کرنا شروع کر دیا اور کئی مواقع پر اسے انتہائی نامناسب انداز میں چھوا۔ اس کی فقرے بازی تو سنی لیون برداشت کرتی رہیں لیکن جب اس نے دست درازی شروع کر دی تو سنی لیون نے چینل کی انتظامیہ کو اس کی جنسی ہراسگی کی شکایت کر دی۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے الیزا کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شخص ہے ہی ایسا، بگ باس 13میں بھی اس نے دو لڑکیوں کے ساتھ تعلق قائم کر لیا ہے اور ہاﺅس کے باہر بھی یہ اکینکشا پوری کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہے۔