حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے، احسن اقبال کا دعویٰ

حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے، احسن اقبال کا دعویٰ
 حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے، احسن اقبال کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے ، جس ملک میں مڈل کلاس غائب ہوجائے ، وہا ں خونی انقلاب آتا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا سونامی بربادی کاسونامی ثابت ہوا ہے ۔ زراعت تباہ ، صنعت تباہ ، کاروبار تباہ اورسرمایہ کاری تباہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کا معاشی قتل کیاجارہاہے ، جس ملک کی مڈل کلاس غائب ہوجائے ، وہاں پر خونی انقلاب آتاہے ۔

احسن اقبال کا کہناتھا کہ یوٹرن سے معیشت نہیں چلتی ، صرف عدم استحکام پیدا ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت معاشی پچ پر کلین بولڈ ہوچکی ہے ۔

مزید : قومی