پاکستانی اخبار فروش کے بیٹے نے ریکارڈ قائم کردیا، پورے ملک کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی اخبار فروش کے بیٹے نے ریکارڈ قائم کردیا، پورے ملک کے بچوں کو پیچھے ...
پاکستانی اخبار فروش کے بیٹے نے ریکارڈ قائم کردیا، پورے ملک کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک اخبار فروش کے بیٹے نے ہائیرسکینڈری پارٹ دوئم امتحانات 2019ءمیں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے غریب باپ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ہونہار نوجوان کا نام انس حبیب ہے جس نے کامرس گروپ میں 1100میں سے 969نمبر حاصل کیے ہیں اور بی ای آئی کے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس بار 43ہزار 21طالب علم امتحانات میں شریک ہوئے تھے جن میں انس حبیب اول نمبر پر آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انس حبیب کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے سائنس میں میٹرک کیا، تو میری خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں لیکن میری دلچسپی بزنس میں تھی چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ کامرس کی فیلڈ میں داخلہ لوں۔ مستقبل میں میں سی ایس ایس کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔“رپورٹ کے مطابق انس حبیب تبانی کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس میں پڑھتا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس نے اپنے اساتذہ، والدین اور بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہی کی دعاﺅں اور محبتوں کی وجہ سے اسے یہ کامیابی ملی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی