ای روزگار اور گوگل کے زیر اہتمام موبائل سرٹیفیکیشن پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

ای روزگار اور گوگل کے زیر اہتمام موبائل سرٹیفیکیشن پروگرام کی تکمیل پر تقریب ...
ای روزگار اور گوگل کے زیر اہتمام موبائل سرٹیفیکیشن پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب آئی ٹی بورڈ اور یوتھ افیئرز، سپورٹس اور ٹورزم کے مشترکہ منصوبے ''ای روزگار '' نے گوگل کے اشتراک سے 890 طلبا کے گوگل موبائل سائٹ سرٹیفیکیشن تربیتی پروگرام مکمل ہونے پر ارفع سافٹ ویئر پارک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں گوگل جنوبی ایشیا کے ڈویلپر ریلیشنز پروگرام منیجر سمیع قزلباش اور کمیونٹی منیجر گوگل پاکستان سعد حامد نے خصوصی شرکت کی۔

ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی سلمان امین کا کہنا تھا کہ گوگل موبائل سائٹ سرٹیفیکیشن میں پاس ہونے 890 طلبامیں 52 فیصد خواتین شامل تھیں۔ سینئر پروگرام منیجر ای روزگار احمد اسلام کا کہنا تھا کہ گوگل کا ابتدائی ہدف 500 ڈویلپرز تھا لیکن ریکارڈ اضافے کیساتھ 890 ڈویلپرز کو تربیت دی گئی۔سمیع قزلباش نے ہدف سے زیادہ نتائج دینے پر ای روزگار کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر ہونیوالے کوئز کے فاتحین میں ای روزگار اور گوگل کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے