سندھ حکومت کی شہر قائد میں جاری30 روزہ صفائی مہم مکمل کامیابی نہ سمیٹ سکی

سندھ حکومت کی شہر قائد میں جاری30 روزہ صفائی مہم مکمل کامیابی نہ سمیٹ سکی
سندھ حکومت کی شہر قائد میں جاری30 روزہ صفائی مہم مکمل کامیابی نہ سمیٹ سکی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے چلائی گئی 30 روزہ صفائی مکمل کامیابی نہ سمیٹ سکی۔ شہر میں میں موجود 15 لاکھ ٹن کچرے کے بیک لاگ کاصرف 25 فیصد ہی اٹھایا جاسکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ نے شہر سے 15 لاکھ ٹن سے زیادہ کچرا ٹھکانے لگانے کا دعویٰ کیا تھا مگر 30 روز میں صرف 3 لاکھ سے زائد ٹن کچرا ہی اٹھایا جاسکا۔شہر میں جگہ جگہ بنائے گئے عارضی جی ٹی ایس پر اب بھی کچرا موجود ہے۔شہریوں نے سندھ حکومت سے مہم جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کلین کراچی مہم پر پی ٹی آئی کی جانب سے پوسٹ مارٹم کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ضرور ایسا کریں اور ساتھ ساتھ وہ علی زیدی کی کلین کراچی مہم کا بھی پوسٹ مارٹم کریں اور جو جو فنڈز جہاں جہاں سے لئے اس کا بھی ضرور پوسٹ مارٹم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ کی کلین کراچی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر بیک لاک اٹھایا اور وہ نظر بھی آرہا ہے، ہم نے ایسا نہیں کہا کہ اس ایک ماہ کی مہم کے بعد کراچی میں روزانہ پیدا ہونے والا 12 سے 15 ہزار میٹرک ٹن کچرا نہیں پیدا ہوگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی