نابالغ لڑکی کو پیٹ میں درد، ہسپتال لے جایا گیا تو ایسا انکشاف کہ ڈاکٹروں کے پیروں تلے سے بھی زمین نکل گئی

نابالغ لڑکی کو پیٹ میں درد، ہسپتال لے جایا گیا تو ایسا انکشاف کہ ڈاکٹروں کے ...
نابالغ لڑکی کو پیٹ میں درد، ہسپتال لے جایا گیا تو ایسا انکشاف کہ ڈاکٹروں کے پیروں تلے سے بھی زمین نکل گئی

  



رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اس وقت ایک ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی جب ایک نابالغ لڑکی کو پیٹ کے درد کی شکایت پر لایا گیا لیکن معائنہ کرنے پر وہ حاملہ نکلی۔

چھتیس گڑھ کے ضلع بالود کی ایک نابالغ لڑکی کو راج نند اگاﺅں میڈیکل کالج میں پیٹ درد کی شکایت پر لایا گیا ۔ ڈاکٹر نے لڑکی کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ حاملہ ہے جس کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے پولیس کو بلا کر کیس درج کرایا اور اس کے بعد نابالغ لڑکی کا اسقاط حمل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

بسنت پور تھانہ کے انچارج راجیش ساہو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی انہی کے گھر پر رہنے والے کرایہ دار نے کی ہے۔ ملزم مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ کا رہائشی ہے جو نابالغ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...